کولکاتہ،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کے جواہر لال نہرو روڈ پر واقع ایک 19 منزلہ عمارت میں شدید آگ لگی ہے۔آگ16ویں منزل پر لگی ہے جو دوسری منزلوں تک پھیل رہی ہے۔اس حادثہ میں کسی طرح کی کوئی جانی مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ،تاہم فائر بریگیڈ کے عملہ 10دس گاڑیوں کے ساتھ موقع پر موجود ہیں ۔ گمان کیاجاتا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے ، البتہ حکام کی جانب سے کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آئی ہے ۔